ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / آمدنی سے زائد ملکیت رکھنے والے افسران کے گھروں اور دفاتر پر اے سی بی افسران کے چھاپے : بدعنوانی اور رشوت خوری کاالزام

آمدنی سے زائد ملکیت رکھنے والے افسران کے گھروں اور دفاتر پر اے سی بی افسران کے چھاپے : بدعنوانی اور رشوت خوری کاالزام

Fri, 05 Jan 2018 19:21:42    S.O. News Service

بنگلورو:5/ جنوری (ایس اؤنیوز)بیسکام، بی بی ایم پی ، بی ڈی اے اور ضلع پنچایت سمیت ریاست کے مختلف محکمہ جات کے 12بدعنوان افسران کے گھروں پر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) کے افسران نے چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کی غیرقانونی ملکیت کو ضبط کیا ہے۔

بنگلورو، چتردرگہ ، ڈاونگیرہ، بلاری ، ہاسن ، وجئے پورہ، بنگلورو رورل (نل منگلا) سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپہ مارتے ہوئے افسران نے کروڑوں روپئے کی جائیداد ضبط کرنےکے بعد تفتیش میں جٹے ہوئے ہیں۔

بلاری زون کے معاون سکریٹری جی ٹی کمار سوامی ، کینگیری بیسکام کے انجنئیر این آر ایم ناگراجن ، بی بی ایم پی سڑک اور بنیادی سہولیات شعبہ کے انجنئیر بی ایس پرہلاد، بی ڈی اے شہری منصوبہ جات کے ڈپوٹی ڈائرکٹر آر وی کانت راج، بی بی ایم پی سی وی رامن شہری ٹیکس کے نگراں کار نرسمہلو، نل منگلا پنچایت کے ترقی افسر ریکھا سمیت مختلف افسران کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

رائچور میں چھاپہ: بلاری اے سی بی افسرکی ٹیم نے صبح صبح گنگاپرمیشوری کالونی میں مقیم بلدیہ سانیٹری انسپکٹر امریش چنچرمرڈی کے گھرپر چھاپہ مارا ۔ بتایا گیا ہے کہ آمدنی سے زائد جائیداد رکھنے کے الزام میں چھاپہ مارا گیا ہے۔

وجئے پورہ میں چھاپہ: شہر کے بارہ کوٹری تانڈہ کے قریب مقیم ضلع پنچایت محکمہ کے افسر سومپا ٹی لمانی کے گھر پر چھاپہ مارکر کئی دستاویزات ضبط کرلی گئی ہیں۔

گدگ میں چھاپہ: نرگند تعلقہ پنچایت کے افسر اشوک گوڈپا پاٹل کے گھر اور دفتر کے  ساتھ ساتھ باگلکوٹ ضلع کے مدھول میں واقع ان کے گھر پر بھی بیک وقت چھاپہ ماراگیا ہے۔ یہاں دستاویزات کو ضبط کرکے تفتیش کی گئی ۔

ڈاونگیرہ میں چھاپہ: بیسکام کے اسسٹنٹ انجنئیر جے سی جگدیشپا کے شیوکمار کالونی میں موجود ان کے گھر پر اے سی بی افسران نے چھاپہ مارا۔ ڈاونگیرہ میں 3گھر، دھارواڑ، ٹمکور اور بنگلورو میں ایک ایک سائٹ اور ہوسدرگا تعلقہ کے چکمن ہلی میں 5ایکڑ زمین، ہوللکیرے تعلقہ کے چک جاجور میں 20ایکڑ زمین سمیت کروڑوں روپئے مالیت کی جائیداد کو دیکھتے ہوئے چھاپہ مارا گیا ہے۔

ہاسن میں چھاپہ : ہاسن ضلع سکلیش پور کے محکمہ آب پاشی کے اسسٹنٹ انجنئیر وینکٹیش کے دفتر اور گھر پر چھاپہ ماراگیا ہے۔ جہاں آدھے کلو سے زائد سونا، چار سائٹ کے دستاویزات ملے ہیں۔ شیموگہ کے کرناٹکا آب پاشی نگم کے انجنئیر بالنا کی بھدراوتی دفتر، گھر اور ہوناور کے کرکی میں واقع گھرپر بھی چھاپہ ماراگیا ہے۔


Share: